۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سیدحسین مؤمنی

حوزه/ استادِ حوزہ علمیہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت فاطمه معصومه (س) کی زیارت، غم و اندوہ اور مشکلات کو دور کرتی ہے، کہا کہ اولیائے الہٰی بھی قم المقدسہ میں زندگی بسر کرنے کی آرزو کرتے تھے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت‌الاسلام والمسلمین سید حسین مؤمنی نے حرم مطہر حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس حرم کو عوام الناس کیلئے امن کی جگہ قرار دیا اور کہا کہ امام محمد تقی علیہ السلام نے فرمایا: حضرت معصومه سلام الله علیہا کی زیارت مشکلات اور غم اندوہ کو ختم کرنے کا باعث ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ کئی لوگوں نے حرم حضرت فاطمه معصومه سلام اللہ علیہا سے اپنی حاجتوں کو لیا ہے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی آ گئی ہے، کہا کہ امام رضا علیہ السلام ارشاد فرماتے ہیں: جس نے بھی میری بہنؑ کی قم میں زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی۔ آپؑ نے ایک اور حدیث میں فرمایا: جس نے میری بہن معصومه س کی زیارت کی، بہشت اس پر واجب ہو جائے گی۔

استادِ حوزہ علمیه قم نے امام رضاؑ کے سعد کو خطاب کرتے ہوئے بیان کردہ قول کی جانب اشارہ کیا جس میں آپؑ نے فرمایا تھا: ہماری ایک قبر آپ کے پاس ہے کہ جس نے بھی اس کی زیارت کی، جنت اس پر واجب ہے، کہا کہ امامؑ نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے مزید فرمایا: اگر چاہتے ہو کہ اس قبر کی زیارت کرو تو ان الفاظ سے زیارت کرو اور پھر حضرت معصومه سلام الله علیہا کے زیارت نامہ کو پڑھا۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ حضرت معصومه سلام الله علیہا کا حرم وہ مقام ہے جہاں جنت کے 8 دروازوں میں سے ایک کھلتا ہے، کہا کہ روایت میں آیا ہے کہ امامؑ فرماتے ہیں: قم، ہمارا اور ہمارے شیعوں کا شہر ہے۔ اسی طرح ایک اور روایت میں ملتا ہے کہ قم کو قم اس لئے کہا گیا ہے، کیونکہ اہل قم امام زمانہ(عجل الله تعالی فرجه الشریف) کے ساتھ قیام کریں گے اور امام عجل الله تعالی فرجه الشریف کے ظہور کا زمینہ فراہم کریں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ شہر قم میں زندگی بسر کرنا اولیائے الہٰی کی آرزو رہی ہے، کہا کہ قم، اہل بیتؑ کا مرکز اور گھر ہے۔ اہلبیتؑ کے دشمنوں نے لوگوں کو اہلبیتؑ سے دور کرنے کیلئے ہمیشہ اس شہر کے خلاف سازشیں کی ہیں۔

انہون نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قم انقلابِ اسلامی کا محور رہا ہے، کہا کہ خداوند عالم نے حضرت معصومه سلام الله علیہا کو ولایت تکوینی دی ہے اور آپ روز قیامت اپنے تمام شیعوں کی شفاعت کریں گی۔

استادِ حوزہ علمیه قم نے مزید کہا کہ حضرت معصومه سلام الله علیہا کا حرم پناہ گاہ ہے۔ اس شہر کے خلاف اور اسلامی نظام کے خلاف سازشیں کرنے والے جان لیں! کہ وہ ہرگز اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے اور ایران میں اہل بیت علیہم السلام کا پرچم ہمیشہ اونچا اور بلند رہے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .